ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ’یوگراج‘ نے دھونی پرپھرسادھانشانہ;کہا،میں نے کہا تھا، دھونی کے کپتانی سے ہٹتے ہی یوراج ٹیم میں آ جائے گا

’یوگراج‘ نے دھونی پرپھرسادھانشانہ;کہا،میں نے کہا تھا، دھونی کے کپتانی سے ہٹتے ہی یوراج ٹیم میں آ جائے گا

Fri, 13 Jan 2017 19:53:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،13جنوری/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم انڈیا کے چھوٹے فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد اگرچہ ویڈیو چیٹ میں یوراج اور ”ماہی“کی بحث دوستانہ اور جوش و خروش سے بھری رہی ہو لیکن یوراج کے والد یوگراج سنگھ اب بھی دھونی پر نشانہ سادھنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کرکٹ کھیل چکے یوگراج نے ویب سائٹ Sportskeedaسے بات کرتے ہوئے یوگراج نے دھونی پر جم کر نشانہ لگایا۔ویب سائٹ کے مطابق یوگراج نے کہا کہ ایمانداری سے بات کرتے ہیں، میں نے دو سال پہلے اس بارے میں پیشن گوئی کی تھی یا نہیں؟ آپ میرے پرانے انٹرویو دیکھیں تو میں نے صاف کہا تھا کہ وہ یوراج کو پسند نہیں کرتا اور ٹیم کے اندر اندر سیاست ہوتی ہے،میں نے خود ہندوستان کے لئے کھیلا ہے اور جانتا ہوں کہ یہ سب کس طرح ہوتا ہے،دھونی ٹیم کے ساتھ اپنا شو چلا رہے تھے اور اب جب وراٹ کوہلی نے عہدہ لے لیا ہے تو چیزیں کافی بدل گئی ہیں،وہ گھریلو کرکٹ میں یوراج کی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کر سکتے پھر چاہے وہ ون ڈے ہو یا ٹی 20، وہ مکمل فٹ ہے، یہ بات دھونی نے کبھی سمجھنے کی کوشش تک نہیں کی۔یوگراج یہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ مئی میں میں نے اس سے (یوراج سے)کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم میں تمہیں کوئی سپورٹ نہیں کرے گا،صرف اپنی پرفامنس پر توجہ دو اور ٹھیک ہو جائے گا۔اس نے توجہ دی اور نتائج آپ خود دیکھ سکتے ہیں میں نے اس سے کہا شادی وغیرہ تو ٹھیک ہے، مگر کھیل پر توجہ دو کیونکہ دھونی ایک دن ریٹائر ہو گا اور وہی ہوا،وہ (یوراج)زیادہ میری بات سنتا نہیں لیکن اب وہ بھی جانتا ہے کہ اس کا باپ درست تھا۔غور طلب ہے کہ یوراج نے اپنا آخری ون ڈے سال 2013میں کھیلا تھا اور تین سال کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔یوگراج اس سے پہلے بھی اپنے بیٹے یوراج کے ٹیم میں منتخب نہ ہونے کے لئے مہندر سنگھ دھونی کو آڑے ہاتھ لیتے رہے ہیں۔یوگراج نے کہاکہ میری رائے میں بیٹ کے ساتھ دھونی اب کمزور پڑتے جا رہے ہیں اور وہ پہلے جیسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائیں گے،اب ان کا غرور ٹوٹ جائے گا۔
 


Share: